سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر بھاری سرمایہ کاری کا امکان

08:14 PM, 12 Feb, 2019

اسلام آباد:سعودی ولی عہد  محمدبن سلمان  کے دورہ پاکستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان کے ایڈوائزر عبدالرزاق داود نے بتایا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے موقع پر بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گے جس میں گوادر میں کروڑوں ڈالرکے یونٹ کی تعمیر بھی شامل ہے ۔

آئل اینڈ منرلز ، انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی ، انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے تین بلین ڈالر کے ادھار تیل کے ملنے کے امکانات ہیں۔

پاکستان سعودی عرب سے دو بلین ڈالر کے ایل این جی پاور پلانٹ کی نجکاری کے لیے بھی درخواست کرے گا۔

مزیدخبریں