دبئی : پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ لاہور قلندرز کا آخری نمبر پر رہنے والا ٹیگ ختم کریں گے۔ اس بار بہترین کمبی نیشن ہے جس کے ساتھ ہم پی ایس ایل میں شریک تمام ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن میں لاہور قلندرز نے قیادت کی ذمہ داری قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو دی ہے جو اس قبل تینون سیزنز میں پشاور زلمی میں کھلاڑی کی حثییت سے کھیل رہے تھے۔وہ پی ایس ایل سیزن 2 کی چیمپیئن ٹیم کا حصہ تھے۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل کے پچھلے تمام سیزنز میں آخری نمبر پر رہنے والی ٹیم ہے۔پی ایس ایل 1 اور 2 میں 5 ٹیموں میں شرکت کی جن میں لاہور قلندرز آخری نمبر پر رہی ۔پی ایس ایل سیزن تھری میں ملتان سلطانز کی ٹیم کا اضافہ ہوا لیکن لاہور قلندرز کی تقدیر میں کوئی اضافہ نہیں دیکھنے کو ملا اور سیزن تھری میں بھی آخری نمبر پر رہی۔
تاہم اب محمد حفیظ کے کپتان بننے والے مسٹر360 اے بی ڈویلیئر کے آنے سے لاہور قلندرز کے شائقین کو امید ہے کہ اس بار ان کی ٹیم انہیں مایوس نہیں کرے گی ۔