وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کیخلاف سخت ایکشن لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کیخلاف سخت ایکشن لے لیا
کیپشن: Image Source : Facebook

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پتنگ بازی واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آیندہ پتنگ بازی میں انسانی جان کاضیاع ہوا تومتعلقہ ضلع کاڈی پی او ،ڈی سی ذمےدار ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدرا نے پتنگ بازی کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ آیندہ پتنگ بازی نے انسانی جان کا ضیاع ہوا تو متعلقہ ضلع کا ڈی پی او اور ڈی سی ذمہ دار ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ ایسےواقعات پرایس ایچ اوکیخلاف مقدمہ درج کیا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سےعوام کےجان ومال کےتحفظ کاعہد کیا ہوا ہے۔انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ،پولیس اپنی ذمےداریاں ادا کرے،ورنہ میں بھرپور ایکشن لونگا۔