پی ایس ایل سیزن فور کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کر دی گئی

04:54 PM, 12 Feb, 2019

دبئی : پاکستان سپر لیگ سیزن فور کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کر دی گئی ۔

فرنچائزز کے کپتان اور چیئرمین پی سی بی ،ایم ڈی پی سی بی نے فرنچائزز مالکان کے ہمراہ ٹرافی کی رونمائی تقریب کی ۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ، لاہور قلندرز کے کپتان محمد حفیظ ، ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے پہلے مختلف ٹرافیوں کی رونمائی تقریب کی جس کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی ، ایم ڈی وسیم خان اور دیگر مہمانوں کے ساتھ مل کر سیزن فور کی ٹرافی کی رونمائی تقریب کی ۔

پی ایس ایل 4 کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد تمام ٹیموں کے کپتانوں نے اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل فور کا آغاز 14 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہو گا ۔

مزیدخبریں