معروف ماڈل صدف کنول کی بولڈ تصاویر نے ہنگامہ برپا کردیا

03:03 PM, 12 Feb, 2019

لاہور:پاکستان کی معروف ماڈل صدف کنول کی ایک مرتبہ پھر بولڈ تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ماڈل گرل نے اپنی تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کیں جوکہ بنکاک میں کسی شاپنگ مال میں بنائی گئیں تھی۔تصاویر کے ساتھ صدف کنول نے کیپشن لکھا کہ ’کیونکہ میں خوش ہوں‘۔


ان تصاویر کو دیکھا جن میں ماڈل نے صرف سفید رنگ کی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

جیسے ہی سوشل میڈیا صارفین نے ان نیم عریاں تصاویر کو دیکھا تو وہ غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور اس لباس کو اخلاقی اورپاکستانی ثقافت کے برخلاف قرار دیکر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

مداحوں نے اداکارہ کے فوٹو شوٹ پر نہایت افسوس اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے پر حد پار کر دی ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ نے نامعلوم افراد میں آئٹم نمبر کیا تھا جس پر ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں