ممبئی:آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑسکتا ہے۔
گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی، اگر بھارت 2017کی طرح اس بار بھی باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرے تو6پوائنٹس سے محروم اور یہ سب گرین شرٹس ویمنز کو مل جائیں گے.
قواعد کی رو سے چیمپئن شپ کی ٹاپ 4اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز ورلڈ کپ 2021کیلئے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔اگر بھارتی ٹیم نے 6 پوائنٹس گنوائے تو اسے کوالیفائنگ راﺅنڈ کھیلنا پڑے گا۔