اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے شیخ رشید کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا ممبر بنانے کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو پی اے سی کا ممبر بنانے کی کوئی ضرورت نہیں ، شہبازشریف جہاں غلط کام کرنا چاہیں گے ہم رکاوٹ بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں پی ٹی آئی ارکان موجود ہیں ،کمیٹی وہی کام کرے گی جو ملکی مفاد میں ہو گا۔