پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پردوبارہ فرد جرم عائد

پی پی رہنما ارباب اورعاصمہ عالمگیر پردوبارہ فرد جرم عائد
کیپشن: نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا گیا۔۔۔۔۔فائل فوٹو

پشاور: احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر پر معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں دوبارہ فرد جرم عائد کر دی۔

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت کی تو ارباب عالمگیر اور اہلیہ عاصمہ عالمگیر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کرتے ہوئے نئی فرد جرم میں سے بیرون ملک اثاثوں سے متعلق ذکر نکال دیا۔

اس سے قبل ریفرنس میں ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر پر بیرون ملک اثاثوں کے نکات بھی شامل کیے گئے تھے۔

عدالت نے کیس کے تین گواہان شیر دل، کلیم شہزاد اور ڈاکٹر ریحان کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں میاں بیوی کے خلاف 33 کروڑ 21 لاکھ روپے کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جب کہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ عالمگیر نے عدالتی احکامات کے مطابق ریفرنس فائل کرنے کی درخواست دی تھی۔

 2