نادرا نے خود کو افغانی ظاہر کرنیوالے پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے

10:22 AM, 12 Feb, 2019

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے خود کو افغانی ظاہر کرنے والے 10 ہزار 144 پاکستانیوں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے۔ان افراد نے اقوام متحدہ کے کمیشن برائے مہاجرین سے وطن واپسی پروگرام کے تحت 400 ڈالر فی کس کے حساب سے رقوم بھی وصول کی تھیں۔

ذرائع کے مطابق نادرا نے خود کو افغان شہری ظاہر کرنے والے پاکستانیوں کا سراغ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ڈیٹا سے لگایا اور ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے شناختی کارڈز بلاک کردیئے۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے بعد ان میں سے کچھ شہریوں نے مختلف عدالتوں سے بھی رجوع کیا ہے۔

مزیدخبریں