شہزادہ خالد الفیصل کی وفات کی خبر جھوٹی ہے ،سعودی ذرائع کی تصدیق

10:11 AM, 12 Feb, 2019

مکہ مکرمہ : سعودی عرب کے اہم ترین گورنریٹ مکہ مکرمہ کے ترجمان سلطان الدوسری نے شہریوں کو اطمینان دلایا ہے کہ گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالدالفیصل بخیر و خیریت سے ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ان کی وفات کے حوالے سے خبر بالکل غلط ہے ۔ شہزادہ خالد الفیصل آج کل اپنی تعطیلات پر ہیں اور دو ہفتے کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔

ذرائع کے مطابق بعض ویب سائٹس پر شہزادہ خالدالفیصل کی وفات کے متعلق من گھڑت خبریں دی گئیں تھیں جن کا سچ سے کوئی تعلق نہیں اور اسکے بعد سوشل میڈیا پر ان کی وفات کے بارے میں خبر پھیلی ۔

واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان نے 16 تاریخ کو پاکستان کا دو روزہ دورہ کرنا ہے اور ان کے دورے سے قبل شہزادے کی موت کی افواہ نے کافی بے چینی پھیلا دی تھی ۔ 

تاہم سعودی ذرائع نے خالد الفیصل کے حوالےسے پھیلنے والی خبر کی تردید کر دی ہے ۔

مکہ مکرمہ۔۔۔ مکہ مکرمہ گورنریٹ کے ترجمان سلطا ن الدوسری نے اطمینان دلایاہے کہ گورنر مکہ مکرمہ شہزدہ خالد الفیصل بقید حیات ہیں۔ ان کی وفات کی خبر غلط ہے۔ شہزادہ خالد الفیصل ان دنوں تعطیلات پر ہیں ، 2 ہفتے بعد دوبارہ چارج سنبھال لیں گے۔ بعض ویب سائٹس پر شہزادہ خالد الفیصل کی وفات کی من گھڑت اطلاع جاری کردی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں