انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا، ٹرمپ

انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا، ٹرمپ
کیپشن: چالیس سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ایران کی ناکامی ہے، ٹرمپ۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: انقلاب ایران کی 40 ویں سالگرہ پر اپنے پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انقلاب ایران نے صرف جبر، کرپشن اور دہشت گردی کو فروغ دیا۔

انگریزی اور فارسی میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے لکھا کہ چالیس سالہ انقلاب کا نتیجہ صرف ناکامی ہے۔ ایرانی عوام اس سے کہیں زیادہ روشن مستقبل کے مستحق ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی غلطی کی تو یہ انقلاب ایران کی آخری سالگرہ ثابت ہو گا۔

نیتن یاہو کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران کی دھمکیوں کو نظر انداز نہیں کرتے لیکن ان سے خوفزدہ بھی نہیں ہے۔

دو سال پہلے ٹرمپ کے مشیر سلامتی جان بولٹ نے کہا تھا کہ ایرانی انقلاب کو چالیسویں سالگرہ دیکھنا نصیب نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا تو اسرائیل کو تباہ کر دیں گے جبکہ ایران بھر انقلاب کی حمایت میں مظاہرے کیے گئے۔

ایرانی صدر روحانی نے کہا کہ ایران نے پہلے بھی میزائل بنانے کے لیے کسی سے اجازت نہیں لی اور آئندہ بھی نہیں لے گا۔ فوجی طاقت میں توسیع جاری رکھے گا اور امریکا کو نفسیاتی جنگ میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔