پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا، ملیحہ لودھی

09:13 AM, 12 Feb, 2019

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کا یہ ہدف 18 ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا۔ 15 فیصد پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کے لئے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے اور اس سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں