اسلا م آباد: وزیرمملکت طلال چوہدری نے کہاہے کہ عمران خان کے جھوٹ،پیرنی کے وردتحریک انصاف کے کام نہیں آئے، تحریک انصاف کے امیدوارعلی ترین اپنی یونین کونسل سے بھی ہارے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ لاہور،چکوال کے بعدلودھراں میں بھی عوامی عدالت کافیصلہ صرف نوازشریف ہے،سابق وزیر اعظم نوازشریف کے خلاف چلنے والاہرتعویذاورہتھکنڈاناکام ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن 2تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی اور عوام2018کے الیکشن میں نوازشریف کی نااہلی کواہلیت میں بدل دیں گے۔
واضح رہے کہ لودھراں میں این اے 154کے ضمنی انتخابات کے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر محمد اقبال شاہ نے ایک لاکھ 16ہزار 590 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔