جیکولین فرنینڈس پر گانے ”ایک دو تین“ کی عکسبندی مکمل

11:37 PM, 12 Feb, 2018

ممبئی : بالی وڈ داکارہ جیکولین فرنینڈس نے فلم ”باغی2“ کے گانے ”ایک دو تین“ کی عکسبندی مکمل کر لی۔

مادھوری ڈکشت پر فلم ”تیزاب“ کےلئے عکسبند مقبول گیت ”ایک دو تین“ کو اب ”باغی 2“ میں شامل کیا گیا ہے جو جیکولین فرنینڈس پر عکسبند کیا گیا ہے۔

جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ میں مادھوری ڈکشت کی بڑی پرستار ہوں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ موقع مجھے ملا۔فلم میں ٹائیگر شروف اور دیشا پتانی اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

فلم کے ہدایتکار احمد خان ہیں ۔ فلم 30مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
 

مزیدخبریں