بہادر آباد کی سکرین کا پردہ گرنے والا ہے،انتخابی نشان پر سمجھوتہ نہیں کرینگے:فاروق ستار

11:21 PM, 12 Feb, 2018

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد کی سکرین کا پردہ گرنے والا ہے ، انتخابی نام اور نشان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربرہ فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر آباد سکرین کا پردہ گرنے والا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ انتخابی نام اور نشان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہماری جماعت کا نام متحدہ پاکستان اور نشان پتنگ ہی رہے گا۔

فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان طاقت کا سر چشمہ ہیں ، انتخابی نشان کے متعلق الشن کمیشن کو جلد درخواست دوں گا ، کارکنان اور عہدیداران بہادرآباد سے تعلق اور رابطہ دونوں ختم کر لیں۔

مزیدخبریں