ممبئی: بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے فلم ”پدماوت“ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ 13 کروڑ روپے کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ نے فلم ”پدماوت“ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا دیا ہے، اب اداکار فلم کے لئے13 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔
سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں جس میں رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پدوکون نے اہم کردار نبھائے ابھی تک باکس آفس پر 233 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔