لودھراں:این اے 154 ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد لیگی اور پی ٹی آئی کے کارکن بپھر گئے ، لیگیوں کی خوشی میں ہوائی فائرنگ ، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نیو نیوز کو کوریج سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں ضمنی الیکشن کے دوران ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آپے سے باہر ہو گئے ، لیگیوں کی سرعام ہوائی فائرنگ ، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری طرف پی ٹی آئی کے کارکنوں نے شکست کے غصے میں نیو نیوز کی ٹیم کو کوریج سے روک دیا۔