کالعدم تحریک طالبان نے نائب امیر خالد محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

کالعدم تحریک طالبان نے نائب امیر خالد محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی

 اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان نے نائب امیر خالد محسود کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آٹھ فروری 2018کو شمالی وزیرستان کے علاقے گورویک میں رات تین بجے امریکی ڈرون حملہ کیا گیا جس میں نائب امیر خالد محسود اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔جاری بیان میں کہاگیا کہ نائب امیر نے مختلف محاذوں پر غیرت اورببہادری کے کارنامے انجام دئیے۔

یاد رہے کہ خالد محسود کی ہلاکت کے بعد کالعدم تحریک کی قیادت نے مشاورت سے مفتی نورولی محسود  کو امیر مقرر کر دیا تھا۔ بیان میں کہاگیا کہ مفتی بیت اللہ محسود کے قریبی ساتھی تھے اورتحریک میں اہم ذمہ داریاں سنبھالتے آرہے ہیں۔