راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترکی اور ایران کے سفیروں کی ملاقاتین ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے نئے مقررہ سفیر ایشان مصطفٰی یردکل کی بیٹھک ہوئی۔
برادر ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ، ترک سفیر نے خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ایران کے سفیر مہندی ہنر دوست کی بھی ملاقات ہوئی ہے ، ایران بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔