یہودی بستیوں کا معاملہ امن عمل کو پیچیدہ بنا سکتا ہے، امریکی صدر 

06:21 PM, 12 Feb, 2018

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو متنبہ کیا ہے کہ وہ یہودی آبادکاری کے معاملے میں احتیاط سے کام لے کیونکہ اس سے امن عمل پیچیدگی کا شکار ہو سکتا ہے۔

انھوں نے ایک اسرائیلی اخبار سے بات کرتے ہوئے کہا   کہ انھیں نہیں لگتا   کہ فلسطین اور  اسرائیل امن مذاکرات کے لیے فی الحال راضی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے فلسطین کی امداد روکنے  کی بھی دھمکی دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا  کہنا تھا  کہ ہم دیکھیں گے کہ کیا  ہو  گا۔ اس وقت فلسطین امن عمل شروع نہیں کرنا چاہتے۔ اسرائیل کے حوالے سے بھی میں یقین سے نہیں کہہ سکتا  کہ انہیں بھی اس میں کوئی دلچسپی ہے اس لیے ہمیں انتظار  کرنا  ہو گا۔

یہودی بستیوں کے امن منصوبے کا حصہ ہونے سے متعلق سوال پر ان کا  کہنا تھا   کہ ہم ان بستیوں سےمتعلق بات کریں گے۔ ان بستوں نے چیزوں کو ہمیشہ پیچیدہ بنایا اور میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو ان بستیوں کی تعمیر کے حوالے سے محتاط ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں