امریکا اوراسرائیل خطے میں تناؤ،عراق اورشام کو منقسم کرنا چاہتے تھے، ایرانی صدر

 امریکا اوراسرائیل خطے میں تناؤ،عراق اورشام کو منقسم کرنا چاہتے تھے، ایرانی صدر

تہران: ایران میں اسلامی انقلاب کی انتالیسیوں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایرانی فورسز نے عسکری سازوسامان کی نمائش بھی کی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کے آزادی اسکوائر میں ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ایران میں اسلامی انقلاب کے انتالیس برس مکمل ہونے پر خوشیاں منائی گئیں۔ اس موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام کو متحد رہنا چاہیے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے ان مظاہروں کا براہ راست تذکرہ کیے بغیر  کہا وہ چاہتے ہیں کہ اس اسلامی انقلاب کا چالیسواں برس اتحاد کے ساتھ  گزارا جائے۔ ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ قدامت پسند، اصلاحات پسند اور دیگر  تمام پارٹیاں اور گروہ متحد ہو جائیں۔

روحانی کا کہنا تھاکہ امریکا اوراسرائیل خطے میں تناؤ   پیدا  کرنا چاہتے تھے۔ وہ عراق اورشام کو منقسم کرنا چاہتے تھے اور وہ لبنان میں طویل المدتی بنیادوں پر شورش برپا کرنا چاہتے تھے لیکن ہماری وجہ سے ان کی یہ پالیسیاں ناکام ہو گئی ہیں۔