بلائنڈ کرکٹ : تین قومی کھلاڑیوں کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

05:42 PM, 12 Feb, 2018

لاہور: قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کے مطابق جن کھلاڑیوں نے کرکٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں ان میں قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی2 سابق کپتان ذیشان عباسی اور محمد جمیل اور عالمی بلائنڈ کرکٹ کپ میں نائب کپتان عامر اشفاق شامل ہیں۔
پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی)17فروری کی شام کو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ورلڈ کپ میں فائنل تک رسائی پر قومی کھلاڑیوں اور ریٹائر ہونے والے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقسیم کیا جائے گا۔ پی بی سی سی ورلڈ کپ کی ا?رگنائزنگ کمیٹی کے اغزاز میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کرے گا جس میں انہیں شیلڈ اور انعامات دئیے جائیں گے۔

مزیدخبریں