دبئی حکومت کے جیفورا ہوٹل کی لمبائی 356 میٹر ہو  گی

05:21 PM, 12 Feb, 2018

دبئی: متحدہ عرب امارات کے عالمی تجارتی وثقافتی مرکزدبئی کو گینز بک میں نئے ریکارڈ قائم کرنے والے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا  کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کے بعد دنیا  کا  بلند ترین ہوٹل بھی دبئی میں بنایا  گیا تھا مگر دبئی نے بلند ترین ہوٹل کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہنے والے دبئی شہر کی حکومت نے 356 میٹر بلند لگژری ہوٹل تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔خیال رہے کہ دبئی سیاحوں کی توجہ کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ 2017ء کے دوران مجموعی طور پر  16 ملین سیاحوں نے دبئی  کی سیر  کی۔ دبئی کی شاہراہ الشیخ زاید پر واقع جی ڈبلیو میریٹ ہوٹل کی اونچائی 355 میٹر ہے اور یہ اب تک کا دنیا کا بلند ترین ہوٹل ہے۔

دبئی حکومت اسی شاہراہ پر جیفورا کے نا م سے ایک نیا ہوٹل قائم کررہی ہے جس کی لمبائی 356 میٹر ہو  گی۔ یہ نہ صرف دبئی کا بلکہ دنیا کا بلند ترین ہوٹل شمار کیا جائے گا۔دبئی محکمہ اطلاعات کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ جیفورا ہوٹل کا افتتاح آئندہ اتوار کو کیاجائے گا۔

ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس کے مطابق سنہرے رنگ کے اس لگڑری ہوٹل کی 75 منزلیں ہیں۔دبئی میں بلند ترین عمارات میں برج الخلیفہ کی اونچائی 828 میٹر ہے جو دنیا کی بلند ترین عمارت سمجھی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ سیون اسٹار ہوٹل بھی بلند ترین عمارتوں میں شامل ہے۔

مزیدخبریں