قوم ایل این جی معاہدے کی تفصیلات جاننے کیلئے بیتاب ہے، عمران خان

قوم ایل این جی معاہدے کی تفصیلات جاننے کیلئے بیتاب ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان ایل این جی معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے منتظر ہیں۔ کہتے ہیں قوم ایل این جی معاہدے کی تفصیلات جاننے کیلئے بے تاب ہے کیونکہ قطر کے ساتھ اربوں ڈالر مالیت کا معاہدہ شکوک و شبہات میں لپٹا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا امید ہے آج سپریم کورٹ میں ایل این جی ڈیل کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دو سال قبل قطر کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا ایل این جی معاہدہ کیا تھا جس کے تحت قطر کی لیکیو فائیڈ گیس کمپنی لمیٹڈ 2016 سے 2031 کے دوران پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کو ایل این جی فروخت کرے گی۔

11 اکتوبر 2017 کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں ایل این جی معاہدے کو تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شاہد خاقاب عباسی پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے اس معاہدے کے ذریعے 200 ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں