ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکی شہریوں پر ویزا حاصل کرنے کے لیے اچھے "کریکٹر " سرٹیفکیٹ کی شرط رکھی تھی ، ویزے کے حصول کے لیے بنایا گیا قانون 4 فروری سے نافذالعمل ہو چکاہے ۔
تفصیلات کے اماراتی حکومت نے کونسل آف منسڑ کی شق نمبر 1/8 2017 میں ترمیم کرتے ہوئے غیر ملکی شہریوں کو ویزے کے حصول کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی پابندی عائد کی تھی ۔جس کے بعد دنیا کے دوسرے ممالک سمیت پاکستانی پریشانی کا شکار ہوئے تھے ۔
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا طریقہ جاری کر دیا ہے ۔
طریقہ کار کے تحت مندرجہ ذیل کام کرنا ضروری ہوں گے ۔
1-ویزے کے حصول کے خواہش مند پاکستانی اپنے علاقے کے پولیس اسٹیشن سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کریں۔
2 - پولیس اسٹیشن سے حاصل کیے گئے سرٹیفکیٹ کو وزارتِ خارجہ کے لاہور ،کراچی ، پشاور اور کوئیٹہ میں قائم دفاتر سے اٹیسٹیشن (تصدیق) کروائیں ۔
3- جو پاکستانی یواے ای میں ورک ویزے ،یا ملازمت کے لیے جاری ویزے کے لیے اپلائی کرنا چاہ رہے ہوں گے ان کو پولیس کے جانب سے جاری کردہ سرٹیفیکیٹ کو پاکستان میں یو اے ای کے کونسلیٹ سے بھی اٹیسٹ کروانا ہوگا جس کے لیے متعین کردہ سروس پروائیڈر سے رجوع کرنا ہوگا۔
یا
6- اگر کوئی شخص یو اے ای میں سیاحتی ویزے پر موجود ہو گا اور ملازمت ویزا حاصل کرنا چاہتا ہوگا تو اسے اس سرٹیفیکیٹ کو ابو ظہبی ، میں قائم پاکستانی ایمبیسی یا پاکستان کونسلیٹ جنرل دبئی سے تصدیق کروانی ہوگی ۔
7- جس کے بعد اسے یو اے ای کی وزارت خارجہ سے بھی کروانا ضروری ہے ۔