ڈھاکا لیگ ، سلمان بٹ کی ٹیم کو عبرتناک شکست

12:58 PM, 12 Feb, 2018

ڈھاکا: ون ڈے ڈھاکا پریمیئر لیگ میں سلمان بٹ اور سمیع اسلم دونوں پاکستانی اوپنر ناکام ہو گئے۔لیجنڈز آف روپ گنج کی جانب سے کھیلتے ہوئے سمیع اسلم صرف ایک رنز بنا سکے ان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 232 رنز بنائے جس کے جواب میں سلمان بٹ کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کلب صرف 169 رنز بنا سکی۔سلمان بٹ بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھاا سکے اور صرف 21 رنز کے ابفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔

دوسرے میچز میں برادرز یونین نے پرائم بینک کو 24 رنز سے مات دی، الوک کپالی نے آل راؤنڈ پرفارمنس سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، پہلے انھوں نے 79 رنز بنائے اور پھر تین وکٹیں بھی لیں۔

دن کے آخری میچ میں شیخ جمال دھنمونڈی نے اگرانی بینک کرکٹ کلب کو 28 رنز سے زیر کیا.

خیال رہے کہ سلمان بٹ کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کلب نے تاحال دو میچز کھیلے ہیں جس میں انہیں دونوں میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے ۔

مزیدخبریں