کوہلی کے بعد ہردیک پانڈیا بھی بالی ووڈ حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہو گئے

12:37 PM, 12 Feb, 2018

ممبئی: بالی ووڈ اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان رشتہ نیا نہیں، اس سے قبل ظہیر خان، ویرات کوہلی اور یوراج سنگھ بھی بالی ووڈ حسیناؤں کی زلفوں کے اسیر ہو چکے ہیں۔ حال ہی میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی کی دنیا بھر کے میڈیا میں دھوم رہی۔

یوں لگتا ہے کہ باقی بھارتی کرکٹرز بھی بالی ووڈ سے ناطہ جوڑنے کے خواہ ہیں۔ بھارتی میڈیا پر ہرڈیک پانڈیا کے سوئڈش اداکارہ ایلی ایورام سے ملاقات کا چرچہ ہے۔ جنہوں نے ہرڈیک کے بھائی کی شادی میں بھی شرکت کی۔ ایلی ایورام دبنگ خان سلو میاں کی بھی پسندیدہ اداکارہ ہیں۔

اس حوالے سے جب اداکارہ سے بھارتی اخبار نے سوال کیا کہ ہردیک پانڈیا کے ساتھ افیئر کے بارے میں ان کا کہنا ہے تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس موضوع پر کوئی گفتگو کرنے کی ضرورت نہیں مجھے اپنی صفائیاں دینے کی بھی ضرورت نہیں ۔ پہلے بھی لوگوں نے میرے بارے میں بہت سی باتیں بنائی ہیں لیکن میں ان پر کبھی گفتگو نہیں کی ۔

<

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایلی ایوارم بھارتی کرکٹرز کی بیویوں کیساتھ شیکھر دھاون کی بیٹی کی 13 ویں یوم پیدائش پر نظر آئیں جس کی تصویر سشیکھر دھاون کی بیوی نے انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں