لندن، دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونیوالا بم ساحلی علاقے سے دریافت

12:20 PM, 12 Feb, 2018

لندن: لندن میں دریائے ٹیمز سے دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد ہونے کے بعد قریبی واقع لندن سٹی ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں نے سوموار کو الصبح دریائے ٹیمز کے ساحلی علاقوں سے دوسری جنگ عظیم میں استعمال ہونیوالا بم ناکارہ حالت میں تلاش کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران گرایا گیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے فوری طور پر آس پاس کے علاقے کو خصوصی زون قرار دیتے ہوئے سٹی ایئرپورٹ کو بند کر دیا اور مسافروں کو متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کرنے کا کہا گیا۔

پولیس کے مطابق بم کو ناکارہ بنانے کے لیے نیوی کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں اور بم کو سیکیورٹی اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں