حیدر آباد میں المناک ٹریفک حادثہ، 7 افراد جاں بحق

11:37 AM, 12 Feb, 2018

حیدر آباد: حیدر آباد میں المناک ٹریفک حادثے میں 7 زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے۔ حادثہ ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسٹری کے قریب پیش آیا جہاں پر تیز رفتاری کی باعث ڈمپر اور وین میں تصادم ہوا اور وین میں سوار 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے مزید کارروائی کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں