حافظ آباد: لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے والا گروہ گرفتار

10:43 AM, 12 Feb, 2018

حافظ آباد: میڈیا رپورٹس کے مطابق جہیز پیکیج کا لالچ دے کر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کی ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر مواد نکالنے کا مکروہ دھندہ کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے تاہم خاتون سمیت متعدد گرفتار جب کہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس کو مخبری ہوئی کہ محمد اسلم ہنجرا اور اس کی بیوی آمنہ بی بی کے گھر میں اپنا دھندہ شروع کر رکھا ہے۔

وہ ان پڑھ لڑکیوں کو جہیز پیکیج کا جھانسہ دے کر ورغلاتے اور ان کے میڈیکل نمونے کی آڑ میں ریڑھ کی ہڈی سے بون میرو اور دیگر قیمتی مواد سرنج کے ذریعے نکال کر آگے فروخت کرتے ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں