سری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ نے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا

10:08 AM, 12 Feb, 2018

ڈھاکا: سری لنکن آف اسپنر رنگنا ہیراتھ نے پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو ٹیسٹ وکٹوں میں پیچھے چھوڑ دیا۔

رنگنا ہیراتھ نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں تیج الاسلام کی وکٹ حاصل کی تو یہ نا صرف آئی لینڈرز کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف میچ میں 215 رنز کی فتح کا سبب بنی بلکہ یہ لنکن اسپنر کا ٹیسٹ کرکٹ میں 415 واں شکار تھا۔

اس طرح رنگنا ہیراتھ نے نا صرف وسیم اکرم کا 414 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ہندسہ عبور کیا بلکہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے بالر بھی بن گئے۔

رنگنا ہیراتھ بائیں ہاتھ سے یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے اسپنر ہیں۔ ہیراتھ سے قبل سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بائیں ہاتھ کے اسپنر بولر کا اعزاز نیوزی لینڈ کے ڈینیل ویٹوری کو حاصل تھا جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 362 وکٹیں حاصل کیں۔

رنگنا ہیراتھ بائیں ہاتھ سے سب سے زیادہ وکٹین لینے باؤلر بن گئے ہیں ۔ ان سے قبل یہ کارنامہ مچل جانسن 313، چمندا واس 355، ڈینئل ویٹوری 362، وسیم اکرم 414 اور اب ہیراتھ کی 415 وکٹیں ہیں۔

سری لنکن کپتان دنیش چندیمل کا کہنا ہے کہ ہیراتھ ایک چالاک بوڑی لومڑی کی طرح ہیں، وہ جو چاہتے ہیں کر لیتے ہیں، وہ ہماری ٹیم کا ایک بڑا اثاثہ ہیں۔

مزیدخبریں