پاکستانی معاشرہ میں خوبصورت ترین شی میل کی زندگی کےغیر متوقع حقائق ، خواتین اور مردوں بارے انکشافات

پاکستانی معاشرہ میں خوبصورت ترین شی میل کی زندگی کےغیر متوقع حقائق ، خواتین اور مردوں بارے انکشافات

پاکستانی معاشرہ میں خوبصورت ترین شی میل کی زندگی کےغیر متوقع حقائق ، خواتین اور مردوں بارے انکشافات

اسلام آباد : پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں قبولیت کا درجہ پانے میں خواجہ سرا رمل علی کو آٹھ سال لگے ہیں۔رمل کا کہنا ہے کہ تقریباً ایک دہائی قبل جب انھوں نے اس انڈسٹری میں قدم رکھا تو ان کی برادری کے دیگر افراد کی طرح ان کے حصے میں بھی صرف ٹھوکریں ہی آئیں۔ان کے مطابق شوبز انڈسٹری پر مردوں اور عورتوں کی حکمرانی ہے۔

جب کوئی مجھ جیسا آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے تو سب سے پہلے انڈسٹری کی خواتین راستے کی رکاوٹ بنتی ہیں، میرے کئی فیشن شوز صرف اس لیے منسوخ ہوگئے کہ میری دوستوں نے ایجنسیز کو یہ بتایا کہ میں ایک عورت نہیں، بلکہ خواجہ سرا ہوں۔رمل کو پاکستانی میوزک بینڈ “سوچ” کے حال ہی میں ریلیز ہونے والے گانے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایسا پاکستان میں پہلی بار ہوا ہے کہ ایک خواجہ سرا کو کسی میوزک بینڈ نے اپنے گانے میں کاسٹ کیا ہے۔رمل علی کا کہنا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ “آج مجھے بھی انسان سمجھا جا رہا ہے۔” ان کے مطابق ویڈیو کے بعد اب انھیں ایک ڈرامے میں سنجیدہ کردار دیا گیا ہے جب کہ دو فلمیں بھی آفر ہوئی ہیں۔

میری کامیابی یہ ہو گی کہ میں ایک ٹرانس جینڈر کے طور پر ان لوگوں کو جواب دے سکوں جو کہتے تھے کہ میرا مستقبل ریڈ لائٹ ایریا ہے۔ میں انھیں جواب دے سکوں کہ نہیں، اگر آپ ہمت کریں، تو کسی بھی فیلڈ میں خود کو منوا سکتے ہیں۔یاد رہے کہ رمل سے قبل پاکستان کی شوبز صنعت میں خواجہ سرا کامی سڈ نے بطور ماڈل ایک فوٹو شوٹ سے مقبولیت حاصل کی تھی جبکہ گذشتہ برس ٹی وی ڈرامے “مور محل” میں بھی خواجہ سراؤں کو کاسٹ کیا گیا۔

پاکستان خواجہ سراؤں کو حقوق دینے کے حوالے سے نہ صرف ایشیا کے کئی ممالک سے پیچھے ہے بلکہ یہاں انھیں امتیازی سلوک اور تشدد کا بھی سامنا ہے اور سنہ 2016 میں صرف پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں ہی 45 خواجہ سرا ہلاک ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 80 ہزار کے قریب خواجہ سرا موجود ہیں جبکہ غیر سرکاری اعدادوشمار یہ تعداد تقریباً ساڑھے تین لاکھ بتاتے ہیں۔ اس سال مارچ میں ہونے والی مردم شماری میں پہلی مرتبہ خواجہ سراؤں کو بھی شمار کیا جائے گا۔