کراچی: نامور اداکارہ ماہرہ خان کو بھارتی تجزیہ کاروں نے ان کی ڈیبیو بولی وڈ فلم کے لیے تنقید کا نشانہ ضرور بنایا تاہم ماہرہ خان کے لیے ان کی فلم رئیس بیحد خاص اور کبھی نہ بھولنے والا تجربہ رہا۔
بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ میرے لیے یہ خواب پورا ہونے جیسے تھا، اس میں ایسا کچھ نہیں جو مجھے مشکل سے ملا، یا جس کی مجھے ہمیشہ سے بیحد طلب ہو، بس یہ فلم میرے ہاتھ میں آئی اور میں بہت شکر گزار ہوں۔
ماہرہ خان نے مزید کہا رئیس میرے لیے دو سالوں کا تجربہ ہے، یہ میرے لیے اسکول جیسا تھا، میں اپنے لوگوں کے درمیان نہیں تھی، میں نے اس دوران بہت کچھ سیکھا اور بہت سے رشتے بنائے۔ مجھے نہیں معلوم میں رئیس کو ایک لفظ میں کیسے بیان کروں، رئیس میرے لیے بہت خاص ہے۔