مصنف ”پاولو کویلو “ نے شاہ رخ خان کو ”آسکر “ کا حق دار قرار دےد یا 

05:54 PM, 12 Feb, 2017

نئی دہلی: مشہور برازیلین مصنف پاولو کویلو بھی بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے مداح نکلے۔ 2008 میں ریلیز ہونیوالی شاہ رخ خان کی مشہور فلم ”مائی نیم از خان“ کو سات سال مکمل ہونے پر انہوں نے شاہ رخ خان کو مبارک بعد دی.

 انہیں دنیا کے سب سے بڑے فلم ایوارڈ ”آسکر “ کا حق دار قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیلین مصنف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنے خیالا ت اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سال ”2008 میں جو میں نے سب سے بہترین فلم دیکھی تو و صرف ”مائی نیم از خان“ تھی۔ نہ صرف وہ فلم بہترین تھی بلکہ ہالی ووڈ کے تناظرمیں شاہ رخ خان آسکر کے حق دار ہیں۔ اس کے جواب میں اداکار شاہ رخ خان کی جانب سے مصنف کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہوں نے مصنف پاولو کویکو سے ملنے کی خواہش بھی ظاہر کی ۔

مزیدخبریں