دہلی: بالی وڈ فلم انڈسٹری میں برصغیر کے معروف مصنف و افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر فلم بنائی جا رہی ہے۔ یہ فلم ”منٹو“ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔ اس میں مشہور اداکار نواز الدین صدیقی منٹو کا مرکزی کردار نبھائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی عکس بندی کا آغاز ہو چکا ہے اور فلم کے مرکزی کردار کی چند جھلکیاں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔ اس فلم کی ہدیات کاری بالی ووڈ فلمساز نندیتا داس کر رہی ہیں۔
اس کے علاوہ اداکار چندن روئے سنیال کو بھی اس فلم میں اہم کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے، وہ منٹو کے خاص دوست کے روپ میں نظر آئیں گے۔اس سے قبل بھارتی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا 'میں نہیں جانتا میں یہ کردار کیسے ادا کروں گا، یہ میرے لیے بالکل نیا ہے، لیکن ایک بار جب میں یہ کردار ادا کرلوں تو مجھے بے خوشی ہوگی کہ آخر میں نے ایسا بھی کچھ کیا'۔
نواز الدین صدیقی ”منٹو“ بن کر منظر عام پر آگئے
05:20 PM, 12 Feb, 2017