کل سے ادویات بنانے والی کمپنیاں اور میڈیکل اسٹوربند،پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچرز کی ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلان

کل سے ادویات بنانے والی کمپنیاں اور میڈیکل اسٹوربند،پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچرز کی ایکشن کمیٹی کا بڑا اعلان

لاہور:ڈرگ ایکٹ 1976کے ترمیمی بل کو نہیں مانتے ۔پاکستان فارماسوٹیکل مینو فیکچرز اسویسی ایشن نے کل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔صدر پنجاب کیمسٹ کونسل چوہدر ی نثار نے واضح کیاکہ ہڑتال نہ کرنے والے چند ریٹیلرزکاان سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حامدرضانے کہا کہ ڈرگ ایکٹ 1976میں ترمیم کرتے وقت پنجاب حکومت نے مشاوارت نہیں کی ،انہوں نے کہا کہ  قاتل ترمیم کو واپس لیا جائے۔
صدر پنجاب کیمسٹ کونسل چوہدری نثارنے کہاکہ ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کرنے والے چند افرادکا ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیں۔اسویسی ایشن کے عہدیدارن نے کہاکہ سوموارسے ادویات بناے والی فیکٹریاں اور میڈیکل سٹورز بند ہونگے۔ اور کسی بھی مریض کی ہلاکت کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔

مصنف کے بارے میں