نارووال والے ہوشیار، چور پچیس گدھوں کو مار کر کھالیں لے اڑے

02:56 PM, 12 Feb, 2017

نارووال: نارووال میں گدھوں کی شامت آ گئی۔ نارووال کے نواحی گاؤں فتح پور میں چور پچیس گدھوں کو مار کر کھالیں لے اڑے۔ پندرہ دن میں ضلع نارروال سے سو سے زائد گدھے چوری ہو چکے ہیں اور پولیس ایک بھی گدھا چور نہ پکڑ سکی۔

ذرائع کے مطابق چور پیسوں کے لالچ میں گدھوں کی کھالوں کے علاوہ گوشت بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔ یہ گروہ کئی ہفتوں سے سرگرم ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے گدھوں کو تحفظ کیسے فراہم کرے گی۔

واضح رہے گدھوں کے چوری ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں