مری: پتریاٹہ چئیر لفٹ کار کی اپ گریڈیشن کر دی گئی

02:21 PM, 12 Feb, 2017

اسلام آباد :مری میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بڑی خوشخبری ،پتر یاٹہ چیئر لفٹ کیبل کارکو اپ گریڈیشن کے بعد سیاحوں کیلئے کھول دی گیا۔

؎پتر یاٹہ چیئر لفٹ کیبل کار میں کمپیوٹر ائزڈ نظام نصب کر دیا ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سسٹم کی اپ گریڈیشن سیاحوں کی سہولت کیلئے کی گئی ہے جس سے سالانہ پاکستان اور بیرون ممالک سے آنے والے لاکھوں سیاح مستفید ہو سکیں گے۔

اس اپ گریڈیشن سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا جو پاکستان اور خاص طور پر مری کے کاروباری حضرات کیلئے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا ۔

مزیدخبریں