لاڑکانہ: لاڑکانہ کے قریب دریائے سندھ میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے افراد میں سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی۔ ہلاکتوں کی تعداد 9 ہو گئی۔ گزشتہ روز لاڑکانہ کے قریب دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔
حادثے میں 35 سے زائد افراد ڈوب گئے تھے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20 افراد کو بچا لیا۔
رات کے اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا جبکہ چار افراد کی تلاش کے لئے آج دوبارہ دریا میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں نجی اور پاک بحریہ کے خوطہ خور حصہ لے رہے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں