راولپنڈی :راولپنڈی کی مشہور اڈیالہ جیل کو اپنے قیدیوں کی وجہ سے شہرت حاصل رہی ہے اس جیل میں ملک کی معروف سیاسی شخصیات قید رہیں ،ذولفقار علی بھٹو بھی اس جیل میں قید رہے اور اڈیالہ جیلمیں اُن کو پھانسی دی گئی۔اب اڈیالہ جیل کے تعلیم یافتہ قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے جوکہحیران کن بھی ہے
اڈیالہ جیل کے قیدیوں میں 39 قیدی ایم اے پاس ہیں ۔ 289 قیدی گریجویشن تک تعلیم حاصل کر چکے ہیںاس کے علاوہ 1951 تعلیم یافتہ قیدیوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ جبکہ جیل کے 13 تعلیمی سنٹر میں 221 قیدی زیر تعلیم ہیں ، اعداد و شمار کے مطابق اس وقت اڈیالہ جیل میں کل 1951 تعلیم یافتہ قیدی اور حوالاتی بند ہیں جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ قیدیوں کی تعداد 328 ہے۔
اڈیالہ جیل میں 656 قیدی ایف اے تک تعلیم حاصلی کر رکھی ہے جبکہ میٹرک پاس قیدیوں کی تعداد 967 ہے۔ دوسری جانب جیل کے لٹریسی سینٹرز میں قیدیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی تبایا ہے کہ سینٹرل جیل اڈیالہ میں قیدیوں کی کل تعداد میں سے چالیس فیصد تعلیم یافتہ ہیں جبکہ ساٹھ فیصد قیدی ایسے ہیں جو میٹرک بھی نہیں کر سکے۔ ان لوگوں تعلیم پر جرائم کو ترجیح دی اور اس وجہ سے اب جیل کی سلاخوں کے پیچھے پابند سلاسل ہیں۔