لکھنو :منموہن سنگھ پر باتھ روم میں برساتی پہننے کے ریمارک پر نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو لوگوں کے باتھ روم میں جھانکنے میں زیادہ دلچسپی معلوم ہوتی ہے۔ نائب صدر کانگریس نے یہ بھی کہاکہ وزیراعظم کو جھٹکالگنے والا ہے جب اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج آجائیں گے۔
انھوں نے صدر سماج وادی پارٹی اکھلیش یادو کے ساتھ جوائنٹ پریس کانفرنس میں جہاں ایس پی۔ کانگریس اتحاد نے 10نکاتی مشترک اقل ترین پروگرام جاری کیا، کہاکہ مودی کو جنم پتری پڑھنا ، گوگل میں سرچ کرنا اور لوگوں کے باتھ روم میں جھانکنا پسند ہے لیکن وہ وزیراعظم کی حیثیت سے ناکام شخص ہیں۔
مودی کولوگوں کے باتھ رو م میں جھانکنے کا شوق ہے، راہول گاندھی
12:38 PM, 12 Feb, 2017