کشمیر: بھارتی قابض فوج نے مزید چار نہتے کشمیریوں کو شہید کر دیا

12:23 PM, 12 Feb, 2017

سری نگر: کشمیر کی فضاؤں میں مزید چار شہیدوں کے لہو کی خوشبو پھیل گئی۔ بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم تھم نہ سکا۔ قابض افواج اور پولیس نے کلگام میں چار نہتے کشمیری نوجوانوں کو گھر میں گُھس کرشہید کر دیا۔ شہیدوں میں ناؤ پورہ کا زبیر احمد اور شوپیاں کا اشفاق احمد شامل ہیں۔

بارامولا میں ظالم فوج نے کشمیریوں کے احتجاج کو منتشر کرنے کے لیے پیلٹ گن کا استعمال کیا جس سے دو افراد متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے بھارتی فوج اسے پہلے بھی متعدد موقعوں پر نہتے کسمشریوں کو شہید کر چکی ہے۔

یاد ریے برہان وہانی کی شہادت کے بعد کشمیر میں آزادی کی تحریک زور پکڑ چکی ہے اور بھارتی فوج سے اب یہ سب برداش نہیں ہو رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں