معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو نے زندگی کی 48 بہاریں دیکھ لیں

لاہور: پاکستان کی معروف ادکارہ عتیقہ اوڈھو انچاس برس کی ہو گئیں آج وہ اپنی 48 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیت نے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اداکارہ عتیقہ اوڈھو 12 فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔

انہوں نے پی ٹی وی سے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر النساء سے کیا۔ ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ” انگار وادی، نجات، کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، آن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

عتیقہ اوڈھو نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جن میں ” جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے شامل ہیں۔ عتیقہ اوڈھو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی رکن ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں