مسافر نے جہاز ٹیک آف کرنے سے چند لمحے پہلے ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

10:13 AM, 12 Feb, 2017

ممبئی : بھارت کی بڑی اائر لائنز کمپنی انڈیگوکی پرواز چلنے سے چند لمحے پہلے مسافر نے ایمر جنسی دروازہ کھول دیا ۔ڈروازہ کھولنے کی وجہ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی سے چندی گڑھ جانے والے پرواز کے جب چلنے کے لیے بالکل تیار ہوئی تو سیٹ نمبر بارہ سی کے مسافر نے اچانک ایمرجنسی درواز ہ کھول دیا ۔

جس کی وجہ سے سیٹ نمبر بارہ اے پر بیٹھا مسافر شدید زخمی ہوگیا۔ کیپٹن نے مسافر کے کی جانب سے ایسا کرنے پر فوری طور پر سکیورٹی حکام کو اطلاع دی جنہوں نے مسافر کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ انہوں نے مسافر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے ۔

مزیدخبریں