لاہور: ناصر جمشید کی اہلیہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا کہ ناصر جمشید کا فکشنگ کے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ان کے نام کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید پی ایس ایل کے کسی ایونٹ میں شریک نہیں وہ جنوری سے انگلینڈ میں کرکٹ کلب کی کوچنگ کر رہے ہیں جس نے بھی ان کا نام فکسنگ اسکینڈل میں شامل کیا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔
دوسری جانب حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ناصر جمشید کے شہری شائقین نے ان کی حمایت میں بھرپور مظاہرہ کیا اور ان پر لگنے والے فکسنگ الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں