اسلام آباد: پاکستان جرنل آف میڈیکل سائنسز کے شمارے میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق جن طلبہ نے تحقیق میں حصہ لیا، ان میں سے 16.1 فیصد انٹرنیٹ کے درمیانے نشے میں مبتلا پائے گئے۔ جب کہ چھ فیصد کو اس نشے کا شدید طور پر شکار کہا جا سکتا ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کھیلوں یا جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے اس نشے سے قدرے بچ جاتے ہیں۔ ملک بھر میں ساڑھے تین کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کر رہے ہیں۔
ترقی پذیر ممالک میں بھی انٹرنیٹ کا استعمال تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، سب سے زیادہ استعمال بچے کر رہے ہیں اور انٹرنیٹ پر منفی سرگرمیوں سیکھ رہے ہیں جو آنے والے دنوں میں خطرناک ہو سکتا ہے۔
پاکستانی طالب علموں کی اکثریت انٹرنیٹ نشے میں مبتلا
09:19 AM, 12 Feb, 2017