فریال بخاری کو ریالٹی شو میں شرکت کی دعوت

08:57 AM, 12 Feb, 2017

اسلامآباد: باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم شاید اب اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے ہی والی ہیں ۔

فریال مخدوم نے اسنیپ چیٹ اور انسٹا گرام پر اپنے فالوورز سے اپنے پیغام کہا کہ لوگو سنو!سیلیبڑتی بگ برادر والوں نے مجھ سے شرکت کے لیے کہا ہے۔

یہ میرے لیے مشکل سوال ہے اور مجھے نہیں پتہ کہ میں یہ کربھی پاؤں گی یا نہیں،مجھے آپ لوگ مشورہ دیں کہ میں شو میں جاؤں یا نہیں۔

جس پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، ریئلیٹی شو میں شرکت کے لیے ان کی حوصلہ افزائی اور حوصلہ شکنی کرنے والوں کی تعداد تقریباً برابر ہی ہے۔

فریال مخدوم کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے لیکن اپنی ساس، سسر اور نند کے ساتھ گزشتہ کچھ عرصے سے جاری ان کا تنازع اچھا خاصا رئیلیٹی شو بن گیا تھا، کیا پتہ یہ سب بگ برادر کے لیے ایک وارم اپ ہی تھا۔

مزیدخبریں