علی امین گنڈاپور کے تمام جلسوں کے اخراجات ذاتی جیب سے ادا کیے گئے: ترجمان

06:54 PM, 12 Dec, 2024

اسلام آباد: علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ اب تک ہونے والے تمام جلسوں کے اخراجات، ٹرانسپورٹ، خوراک اور کرینوں کے انتظامات علی امین گنڈاپور نے اپنی ذاتی جیب سے ادا کیے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارکنوں کی ضمانتوں کے مچلکے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات بھی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ذاتی رقم سے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت کا کوئی بھی فنڈ کسی جلسے یا جلوس پر خرچ نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا۔


فراز مغل نے بتایا کہ ڈی چوک کے شہیدوں اور زخمیوں کے لیے معاوضے خیبرپختونخوا حکومت کے خزانے سے ادا کیے جائیں گے، کیونکہ جاں بحق افراد خیبرپختونخوا کے شہری تھے اور ریاست نے انہیں بے گناہ شہید کیا۔


ترجمان نے عوام کو خبردار کیا کہ جلسے جلوس کے لیے اگر کوئی فنڈ مانگے تو کسی بھی پارٹی لیڈر یا بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہ کی جائے۔
 
 
 

مزیدخبریں