پاکستان میں آج ایک بار پھر سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

05:22 PM, 12 Dec, 2024

کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کا بھاؤ 1971 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2716 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی معاشی حالات، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور مقامی مارکیٹ کی طلب و رسد کے تحت ہوا ہے۔
 

مزیدخبریں