پاکستان کا شام کی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ، غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت

پاکستان کا شام کی خودمختاری کے احترام کا مطالبہ، غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے شام کی موجودہ صورتحال کو علاقائی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے شام کی خودمختاری کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ شام میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے عالمی برادری کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے اور اس کی خودمختاری کا احترام کرنا ضروری ہے تاکہ وہاں امن و امان قائم کیا جا سکے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے اس دوران اقوام متحدہ کی جانب سے اسرائیل سے فلسطینی علاقوں کے انخلاء کے مطالبے کی حمایت کی اور غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی فوری بندش کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہونے والی انسانی بربریت کو روکنا ضروری ہے اور عالمی برادری کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے زیر تسلط کشمیر میں کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضے کی بھی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشتواڑ میں بھارتی افواج کے غیر قانونی قبضے کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے